پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی

پشاور:‌ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اسی سلسلے کی حالیہ کارروائی میں‌ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھاری اسلحہ برآمد کیا ہے۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی اور شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اس دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

برآمد ہونے والے اسلحہ میں اینٹی ٹینک مائنز، 81 مارٹر بم، 7 آرپی جی سیون راکٹ اور گرنیڈز شامل ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ دفاعی اداروں کو حاصل ہونے والی اہم کامیابی ہے۔ ملک دشمن عناصر کی دسترس میں ہونے کی صورت میں یہ گولہ و بارود بڑی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کارروائی اور اسلحہ برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحے کو زیرمین چھپایا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *