صبا قمر کی نئی تصویروں‌ نے تنازعہ کھڑا کر دیا | pakistantribe.com/urdu

صبا قمر کی نئی تصویروں‌ نے تنازعہ کھڑا کر دیا

لاہور:‌پاکستانی ماڈل و اداکارہ صبا قمر کے نئے فوٹو شوٹ نے سماجی رابطوں‌کی ویب سائٹ پر متنازعہ بحث کو جنم دیا ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیلی ویژن شوز کی میزبانی کے علاوہ ڈراموں‌اور فلموں‌کے ساتھ انڈین اسکرین پر کام کر کے شہرت حاصل کرنے والی صبا قمر کا نیا فوٹو شوٹ بولڈ ہونے کی وجہ سے بحث کی وجہ بنا ہے۔

نہ ہونے کے برابر یا انتہائی مختصر لباس میں‌کھینچی گئی تصاویر ناصرف سماجی رابطوں‌کی ویب سائٹس پر زیرگردش ہیں‌بلکہ فیشن بلاگز اور دیگر ویب سائٹس نے بھی انہیں‌جگہ دی ہے۔

صباقمر کی جانب سے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی وضاحت میں‌تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں‌آیا ہے۔

34 سالہ صبا قمر اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی کئی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی متعدد بار اپنے فوٹو شوٹس کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہوتی رہی ہیں۔

ہر عمر اور صنف کے وزیٹرز کے لیے محفوظ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹرائب صبا قمر کے نئے متنازعہ فوٹو شوٹ کی تصاویر شائع نہیں کر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں