جعلی شہد بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

جعلی شہد بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

حسن ابدال: صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں جعلی شہد بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اٹک کی تحصیل حسن ابدال میں کارروائی کی۔ اس دووران حسن ابدال کے علاقے محلہ سخی نگر سے جعلی شہد بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی۔

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کے دوران جعلی شہد بنانے کی فیکٹری کا مالک اور ملازم فرار ہوگئے۔

کارروائی کے دوران حسن ابدال کے محکمہ فوڈ نے بھاری مقدار میں جعلی شہد قبضے میں لے لیا۔

حسن ابدال محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے فیکٹری سے گلوکوز، چینی کی بوریاں، گلاب کے پھول کی پتیاں اور مختلف کیمیکلز بھی قبضے میں لے لیے۔

کارروائی کے بعد حسن ابدال پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری کو سیل کر دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *