پنجاب میں معمولی قرض کے بدلے سودخود نے 2 بیٹیاں، بھاری رقم مانگ لی

پنجاب میں معمولی قرض کے بدلے سودخود نے 2 بیٹیاں، بھاری رقم مانگ لی

کوٹ چٹھہ: پنجاب میں سود پر معمولی قرض کے بدلے سودخور نے 30 لاکھ روپے اور 2 بیٹیاں مانگ لیں۔

پنجاب کے شہر کوٹ چٹھہ میں قاسم سہارن نامی فرد نے 8 سال قبل سود پر 3700 روپے کا قرض لیا تھا جو بڑھ کر 30 لاکھ روپے ہو چکا ہے۔

قاسم سہارن کے اہلخانہ کے مطابق یہ رقم بچے کی پیدائش کے موقع پر ہونے والے اخراجات کے لئے حاصل کی گئی تھی۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ قاسم نتکانی نامی سود خور کو اب تک 13 لاکھ روپے ادا کر چکے ہیں۔ اس کے باوجود سود پر قرض دینے والے نے مزید 17 لاکھ روپے اور 2 بیٹیاں دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ڈرائیور قاسم سہارن قرض ادا نہ کر سکنے کی پاداش میں 2 ماہ سے جیل میں ہے۔

قاسم سہارن کے اہلخانہ کے مطابق قرض دینے والے نے ثبوت کے طور پر شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر تحریر لکھوائی تھی۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ شکایت کے باوجود پولیس نے ابھی تک سود خور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *