ناقص کھانوں‌پر پنجاب میں‌10 شادی ہالز سیل

ناقص کھانوں‌پر پنجاب میں‌10 شادی ہالز سیل

لاہور:‌ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں شادی ہالوں کی چیکنگ کے دوران ناقص کھانا فراہم کرنے پر 10 شادی ہال سیل کر دیے گئے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب معلومات کے مطابق شادی ہالز لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم اور راولپنڈی میں سیل کیے گئے۔

بدھ کو جاری کردہ اطلاع میں فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 446 شادی ہالز کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران 46کو جرمانے، 351کو وارننگ نوٹس جاری۔

 کارروائی کے دوران شادی ہالز میں باسی کھانے، زیاد المعیاد اشیاء خوردونوش پائی گئیں۔ 189دیگیں ناقص کھانا موقع پر تلف کروا دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی منظور مینگل کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات میں روزانہ لاکھوں افراد کھانا کھاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریبات میں بہتر کھانا فراہم کرنے کے لیے شادی ہالوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کو لائسنس کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *