مارننگ شوز میں‌ناچ گانوں پر لاہور ہائیکورٹ کا پیمرا کو حکم

مارننگ شوز میں‌ناچ گانوں پر لاہور ہائیکورٹ کا پیمرا کو حکم

لاہور: مارننگ شوز میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے کے متعلق درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق شکایت کا ازالہ کیا جائے۔

منگل کو لاہورہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ہوئی۔

رانا عظیم نامی شہری کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایک مارننگ شو پر پابندی کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں نجی ٹیلی ویژن اینکر ساحر لودھی سمیت وفاقی حکومت اور پیمرا کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق مارننگ شو اینکر ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر بچیوں میں ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں جس سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے۔ غیر اخلاقی ناچ گانوں سے ہی قصور جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا ایسے پروگرام نشر ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات نہیں کر رہا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیمرا کو ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے پر پابندی کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست سے قبل سوشل میڈیا پر بھی اینکرپرسن ساحر لودھی کو اپنے شو میں کم عمر بچیوں کا ڈانس مقابلہ کروانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *