لاہور کے ائیرپورٹ پر انوکھی چوری

لاہور کے ائیرپورٹ پر انوکھی چوری

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر انوکھی چوری کا نشانہ بننے والا مسافر اپنا سفر مکمل نہ کر سکا۔

منگل کو سامنے آنے والے واقعہ میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لاؤنج مسے محمد کلیم نامی مسافر کی نقدی اور پاسپورٹ چوری ہو گئے۔

مسافر کی جانب سے گمشدگی کی اطلاع ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو دی گئی. مسافر کا کہنا تھا کہ تلاشی کے لئے بیگ اسکینر میں ڈالا، باقی سامان باہر آ گیا لیکن اس دوران 70 ہزار روپے کی رقم چوری ہو گئی۔

مسافر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اے ایس ایف نے بتایا کہ رقم فیصل فرید نامی مسافر نے چوری کی ہے جو واقعہ کے بعد پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت استنبول روانہ ہو گیا۔

لاہور ائیر پورٹ پر انوکھی چوری کا نشانہ بننے والا مسافر۔ دائیں جانب مبینہ چور کی جاری کردہ تصویر

متاثرہ مسافر محمد کلیم رقم اور پاسپورٹ چوری ہو جانے کی وجہ سے سفر نہیں کر سکا۔ فضائی سفر کے ریکارڈ کے مطابق کلیم کو جدہ جانا تھا جس کے بعد وہ عمرہ ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچتے۔

معاملہ حل ہونے سے قبل ائیرپورٹ انتظامیہ انوکھی چوری پر شدید پریشان دکھائی دی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *