ترک جنگی طیاروں کو تباہ کردیں گے، شام کا اعلان

ترک جنگی طیاروں کو تباہ کردیں گے، شام کا اعلان

دمشق:شام نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی ترک جنگی طیارہ شامی حدود میں داخل ہوا تو اسے مار گرایا جائے گا۔

شامی حکومت کا یہ بیان ترکی کی جانب سے کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز ترک صدر رجیب طیب ایردوان نے کہا تھا کہ کرد شدت پسندوں کے خلاف سرحد پار کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔

شامی نائب وزیر خارجہ فیصل المکداد نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ہماری فضائیہ کسی بھی بیرونی مداخلت کا بھر پور جواب دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شامی حدود میں داخل ہونےوالے ترک جنگی طیاروں کو تباہ کردیا جائےگا۔

فیصل المکداد کا کہنا تھا کہ ہم ترکی پر واضح کر چکے ہیں کہ شامی علاقے عفرین میں کی گئی کوئی ترک کارروائی قبول نہیں کی جائے گی۔ اگر ایسا ہوا تو اسے شام کی خودمختاری کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

شام کے 25 فیصد علاقے پر کرد ملیشیا قابض ہوچکی ہے۔ جس پر ترکی نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی قوت کو اپنی سالمیت کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں‌دے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *