پاکستان نے انڈر 19 ورلڈکپ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے انڈر 19 ورلڈکپ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ میں‌جاری انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔

جمعہ کو ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

قبل ازیں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور 48.2 اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے جہان ڈینئل 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ایشن بندارا 37، ڈی لکشن،کرشن اور گوناتھلکا 16 جب کہ نپن ملنگا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑی دہرا ہندسہ عبور کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے سلیمان شفقت نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم میدان میں آئی تو مطلوبہ ہدف 43.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے علی زریاب آصف 59 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ زید عالم 28، محمد طحہ اور کپتان حسن خان 24 اور محمد موسیٰ 23 رنز بنا سکے۔

سری لنکا کے رشمیکا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *