وادی البردانی – سعودی عرب کی خوبصورت ترین وادی

وادی البردانی – سعودی عرب کی خوبصورت ترین وادی

سعودی عرب کی وادی البردانی کا شمار دنیا کی خوبصورت وادیوں میں ہوتا ہے۔ یہاں موجود سبزہ، اونچے اونچے پہاڑاور آبشاریں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

وادی البردانی سعودی شہر بارق کے جنوب اور وادی موہیل اسیر کے شمال میں واقع ہے۔ اسیر میں بہنے والا دریا دونوں وادیوں کو الگ کرتاہے۔

یہ دریا سعودی وادیوں آلالمشبہ اور اسیر کے دیگر علاقوں سے ہوتا ہوا وادی بارق میں گرتا ہے۔جبکہ وادی بارق کے اردگرد ٹاون بن اوتیافہ اور العصرت واقع ہیں۔ جن کا شمار بھی سعودی عرب کے منفرد اور دلکش علاقوں میں ہوتا ہے۔

وادی اسیر اپنے نام کی طرح یہاں آنے والوں کو اپنا اسیر بنا لیتی ہے۔ سیاحوں کے مطابق قدرتی مناظر سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ وادی جنت سے کم نہیں۔

دریا کا تیزی سے بہتا پانی، درمیان میں سبزہ اور چاروں طرف پہاڑ، ایسا حسین منظر ہرآنکھ کو دلکش ہی لگتا ہے۔

یہ وادی سیاحوں کی خاص توجہ کی حامل وادیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ جس کی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *