بھارت میں پتنگ میلہ، کلبھوشن کی پتنگ بھی شامل، رہائی کی اپیل

بھارت میں پتنگ میلہ،  کلبھوشن کی پتنگ بھی شامل، رہائی کی اپیل

نئی دہلی : بھارتی شہر احمد آباد میں 29ویں پتنگ بازی میلے میں را ایجنٹ کلبھوشن یادو کی تصویر سے بنی پتنگ بھی اڑائی گئی ۔جس کا مقصد پاکستان سے کلبھوشن کی رہائی کی اپیل کرنا بتایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں منعقد کیے گئے پتنگ بازی میلے میں شہریوں کی جانب سے کلبھوشن یادو کی تصویر والی پتنگ بھی شامل کی گئی اور پاکستان سے اپیل کی گئی کہ را ایجنٹ کو رہا کیا جائے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ میلے میں ہر برس شہریوں کی بڑی تعداد آتی ہے تاہم اس مرتبہ ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپا نے بھی فیسٹول میں شرکت کی اور پتنگ اڑائی۔

فیسٹیول میں کئی ممالک نے حصہ لیا اور منفرد پتنگوں سے لطف اندوز ہوئے۔ میلے میں رنگین، بڑی اور خوبصورت پتنگیں شامل کی گئیں۔جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

میڈیا کے مطابق میلے میں 44 ممالک کے پتنگ بازوں نے حصہ لیا جس سے احمد آباد کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سج گیا۔

میلے میں مختلف کیڑوں کی شکل کی بھی پتنگیں شامل کی گئیں جو عوام خاص کر بچوں کی توجہ کا مرکزرہیں۔

یاد رہے کہ موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر اسی ریاست گجرات میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف قتل عام اور تشدد کے واردات میں ملوث رہنے کی رپورٹس ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

مودی کی جماعت بی جے پی اپنی انتہاپسندانہ پالیسیوں خاص طور پر گجرات میں مسلم کش فسادات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *