سرگودھا میں زیادتی کے بعد 16 سالہ لڑکی قتل

سرگودھا میں زیادتی کے بعد 16 سالہ لڑکی قتل

سرگودھا: ایک روز قبل معصوم بچی زینب اور نویں جماعت کے طالبعلم فیضان کے زیادتی کے بعد قتل کی بازگشت ختم بھی نہ ہوئی تھی کہ سرگودھا میں 16 سالہ لڑکی سے ہوئی درندگی نے پھر سب کو لرزا دیا۔

حواکی ایک بیٹی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ بھلوال میں منظر عام پر آیا ہے جہاں 16 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔

مقامی پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے تصور آباد میں کھیتوں سے 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقتول لڑکی کی شناخت ساجدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ساجدہ کے باپ محمد خان کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی صبح سویرے رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی جہاں نامعلوم افراد نے اسے زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کرسفاکی سے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کے قتل کی وجوہات کا تعین ہوپائے گا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے جب کہ تفتیش بھی شروع ہوگئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “سرگودھا میں زیادتی کے بعد 16 سالہ لڑکی قتل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *