ملائیشیا میں لاپتہ ایم ایچ 370 طیارے کی تلاش دوبارہ شروع

ملائیشیا میں لاپتہ ایم ایچ 370 طیارے کی تلاش دوبارہ شروع

کوالالمپور: ملائیشیا کی حکومت نے 3 برس قبل لاپتا ہونے والے طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ برس کے آخر میں یہ فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ بدقسمت لاپتا طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کی جائے گی، اس کے لیے پانی کے اندر سروے کرنے والی نجی امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔

8 مارچ 2014 میں ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی،جہاز میں 239 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے تقریبا ایک برس بعد تک طیارے کی تلاش جاری رہی لیکن سوائے طیارے کے ایک دو ٹکروں کے اور کچھ نہیں ملا۔

2015 میں طیارے کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا تاہم 2018 میں اسے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں امریکی نجی کمپنی کی مدد لی جائے گی۔

یاد رہے کہ ملائیشیا حکام نے تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا تھا کہ طیارے کے تمام حصے تو نہیں مل سکے لیکن طیارہ آسٹریلیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

امریکی کمپنی سے ہوئے معاہدے کی شرط ہے کہ اگر اوشین انفنٹی طیارے کو یا اس کے کسی حصے کو تلاش کرلیتی ہے تو ہی ملائیشین حکومت کمپنی کورقم کی ادا کرے گی۔

ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ لیوٹینگ لائی نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ایم ایچ 370 کو تلاش کر لیا جائے، جس کے لیے ہم پر عزم ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملائیشیا کی فضائی تاریخ کا بدترین سانحہ تھا، اس لیے اس کی تلاش کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے ۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *