سندھ میں سائبرکرائمز کے سدباب کیلئے نئی ویب سائٹ لانچ

سندھ میں سائبرکرائمز کے سدباب کیلئے نئی ویب سائٹ لانچ

کراچی:‌ پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ میں سائبرکرائمز کے سدباب کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے نئی ویب سائٹ کا اجراء کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق منگل کو ایف آئی اے سندھ زون کے ڈائریکٹر امیر احمد شیخ نے بتایا کہ سائبرجرائم اور ہراسگی کی شکایات وصول کرنے اور بڑھنے جرائم کے سدباب کے لئے نئی ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے۔

ایف آئی اے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ 50 ملین براڈ بینڈ اور 150 ملین موبائل فون صارفین کی موجودگی میں پاکستانی انٹرنیٹ کو زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی سے استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں جرائم پیشہ افراد بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جن کا سدباب لازم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائبر دنیا کی حفاظت اور سائبر مجرموں کے خلاف کارروائی کر کے متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے نئی ویب سائٹ جاری کی ہے۔

امیر احمد شیخ کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سندھ سرکل نئی ویب سائٹ کے ذریعے رپورٹنگ کے عمل کو آسان بنانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں سے کوئی بھی سائبرجرم کی اطلاع دینے کے لئے fiacybercrimesindh.com.pk ویب سائٹ کو استعمال کر سکتا ہے۔

ایف آئی اے عہدیدار کے مطابق نئی ویب سائٹ کا خصوصی فائدہ نوجوان لڑکیوں، عورتوں اور نوجوانوں کو ہو گا۔ ویب سائٹ پر انگریزی، اردو اور سندھی زبانوں میں شکایات درج کروائی جا سکیں گی۔

امیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ سائبر جرائم سے وابستہ حساسیت کو مدنظر رکھ کر متاثرہ فرد یا ان کے متعلقین کی جانب سے وصول ہونے والی شکایات کو قبول کیا جائے گا۔

ایف آئی اے سندھ زون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وصول ہونے والی شکایت کی حساسیت کو مدنظر رکھ کر چند منٹ سے 48 گھنٹوں کے دورانیہ میں شکایت کنندہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون نے صوبے میں سائبر جرائم کے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2017 میں سائبرکرائم سرکل کو کل 2019 شکایات وصول ہوئیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سندھ کی جاری کردہ نئی ویب سائٹ کا مرکزی صفحہ

کل شکایات کا 76 فیصد یعنی 1592 سوشل میڈیا کے ذریعہ بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور بدنام کرنے کے متعلق تھیں۔ 307 شکایات مالی فراڈ 116 دھمکی آمیز فون کالز اور 186 ای میل ہیکنگ کے متعلق تھیں۔

امیر حیدر شیخ کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں سائبر جرائم کی رپورٹنگ کے عمل مزید بہتر بنانے کے لئے پورے نظام کو خودکار بنانے کے لئے سوفٹ وئیر پر لایا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *