پدماوت اور پدمان، دیپکا اور اکشے کمار کا ٹاکرا

پدماوت اور پدمان، دیپکا اور اکشے کمار کا ٹاکرا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی نئی آنے فلم پدماوت اور اکشے کمار کی پدمان ایک ہی دن باکس آفس پر ٹکرائیں گی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی دونوں ٹاپ اداکاروں کی فلمیں ایک دوسرے کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہیں۔

اکشے کمار کا کہنا ہے کہ انہیں دونوں فلموں کے ایک ہی دن ریلیز ہونے سے کوئی پریشانی نہیں ہے،کیونکہ یہ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

بالی وڈ اداکار کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے ایک بڑا دن ہوگا۔ ہر کوئی اپنی فلم اپنی مرضی سے ریلیز کر سکتا ہے۔

پدمان کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ ہم 25 جنوری کو نئی فلم کے ساتھ آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پریشان یا نروس نہیں ہیں۔ ہم اپنی فلم کے حوالے سے پرامید ہیں۔

دوسری جانب تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دیپکا پڈوکون کی فلم پدماوت باکس آفس کے سارے ریکارڈز توڑے گی،دونوں فلمیں ایک مضبوط کہانی کے ساتھ سامنے آئیں گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *