نواز شریف کا خطاب ن لیگی رہنما کو مہنگا پڑ گیا

نواز شریف کا خطاب ن لیگی رہنما کو مہنگا پڑ گیا

چکوال: پاکستان میں حکمراں جماعت ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کا خطاب انہی کی جماعت کے انتخابی امیدوار کو مہنگا پڑ گیا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چکوال کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حیدر سلطان کو شو کازنوٹس جاری کر دیا ہے۔

حیدر سلطان سے کہا گیا ہے کہ وہ آج دن ایک بجے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کے سامنے وضاحت پیش کریں۔

ن لیگ کے امیدوار کو شو کاز نوٹس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے انتخابی حلقہ میں جلسہ انتخابی مہم کے ختم ہونے کے بعد کیا، حلقہ میں 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب انتخابی مہم کا وقت ختم ہو چکا تھا، انتخابی مہم کے بعد پارٹی ورکرز سے خطاب ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *