ڈکیتیوں،ملازمین پر حملوں میں بھارتی ایجنٹ ملوث، صلاح الدین

ڈکیتیوں،ملازمین پر حملوں میں بھارتی ایجنٹ ملوث، صلاح الدین

مظفر آباد: حزب المجاہدین اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کا کہنا ہے کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔بنک ڈکیتیوں اور بینک ملازمین پر حملوں میں پیشہ ور مجرم یا بھارتی ایجنٹ ملوث ہوسکتے ہیں ۔

منگل کو جاری کردہ تفصیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کو نسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے شہدائے یونس و کپواڑہ کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس لہو ضائع نہیں ہوگا ،ان شا ء اللہ ضرور رنگ لائے گا۔

قابض بھارتی فورسز اور مجاہدین کے معرکے میں ،شہید ہونیوالی خاتون مصری بانو کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ،سید صلاح الدین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں مردوں سے زیادہ خواتین نے بیش بہا قربانیاں دیں ۔

انہوں نے شہیدہ مصری بانو کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے اس معصوم خاتون کو نشانہ بناکر ،پھر ایک بار یہ ثابت کیا کہ وہ کسی بھی کشمیری کو چاہے وہ مسلح ہو یا غیر مسلح ،مرد ہو یا عورت ،بزرگ ہو یا بچہ کو اپنا دشمن سمجھتا ہے اور اسے قتل کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔

جہاد کونسل کے چیر مین نے جے کے بنک سیکورٹی گارڈز مشتاق احمد اور طارق احمد کے ورثاء سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس واقعہ میں یا تو پیشہ ور مجرم یا بھارتی ایجنٹ ملوث ہو سکتے ہیں ۔

سید صلاح الدین نے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کی اور مرحو مین کیلئے دعا مغفرت کی۔

متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں شہدائے یونسو اور جے کے بنک سیکورٹی گارڈز مشتاق احمد اور طارق احمد کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی قابض افواج نے مصری بانو نامی نہتی کشمیری خاتون کو شہید کر دیا تھا۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ انہیں بلاجواز قتل کیا گیا ہے۔ شدید خراب موسم کے باجود ہزاروں کشمیریوں نے کشمیر کے شمالی علاقے ہندواڑہ میں ہونے والے نماز جنازہ کے اجتماع میں شرکت کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *