سہیل تنویر کی بتیسویں سالگرہ | pakistantribe.com/urdu

منفرد پاکستانی بالر کے لئے خاص دن

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ گفتگو کا موضوع ہو اور اس میں بالرز خصوصا تیز رفتار گیند بازوں یا آل راؤنڈرز کا ذکر نہ آئے، یہ بات ہضم نہیں ہوتی۔ ایسے میں کچھ بالرز یا آل راؤنڈرز ایسے بھی ہیں جو اپنی کسی نا کسی انفرادیت کی وجہ سے باقیوں سے ممتاز گنے جاتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کے موجودہ ناموں میں سے ایسا ہی ایک نام سہیل تنویر کا بھی ہے جو اپنے طریقے یا ایکشن کی وجہ سے فورا ہی نمایاں ہو جاتے ہیں۔

منفرد انداز کے یہ پاکستانی بالر آج اپنا 32واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق 12 دسمبر 1984 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے سہیل تنویر کرکٹ کے مقبول ترین فارمیٹس میں سے ایک ٹی ٹونٹی کے کامیاب ترین آل راؤنڈرز میں گنے جاتے ہیں۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 282 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست بالرز اور نمایاں آل راؤنڈرز کی فہرست کا حصہ سہیل تنویر پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔

سہیل تنویر پاکستان میں علاقائی و مقامی ٹیموں کی نمائندگی کرنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے مختلف لیگز میں بھی ایسے کھلاڑی تسلیم کئے جاتے ہیں جو مخالف ٹیم کی وکٹیں ہی نہیں اڑاتا بلکہ اپنی ٹین کے اسکور میں بھی خاطرخواہ اضافہ کرتے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر فعال پاکستانی کھلاڑیوں میں سے ایک سہیل تنویر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی بتیسویں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں