کراچی میں جیو کے صحافی کامران رضی ڈاکوؤں کی کارروائی میں زخمی

کراچی میں جیو کے صحافی کامران رضی ڈاکوؤں کی کارروائی میں زخمی

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی کو منگل کے روز مبینہ ڈاکوؤں نے اپنے گھر میں موجودگی کے دوران نشانہ بنا ڈالا۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کراچی کے مطابق نجی نیوز چینل جیو سے تعلق رکھنے والے صحافی کامران رضی اس وقت زخمی ہوئے جب مبینہ ڈاکو ڈیفنس فیز ون کے علاقے نیشنل میڈیکل سینٹر کے قریب واقع ان کے گھر میں ڈکیتی کے لئے داخل ہوئے۔

کامران رضی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے مسلح ملزمان کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ گھر میں تین افراد نے ڈکیتی کی کوشش کی۔ ملزمان کی فائرنگ پر لاسئنس یافتہ اسلحے سے مزاحمت کی گئی۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق سینئر سپریٹنڈٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی زون جاوید اکبر ریاض واقعہ کے بعد کامران رضی کے گھر پہنچ گئے۔

ایس ایس پی جنوبی نے واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

کراچی پریس کلب کے صدر سراج احمد، سیکریٹری مقصود یوسفی، دیگر عہدیداران اور اراکین گورننگ باڈی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجرموں کو فی الفور پکڑ کر قرار واقعی سزا دے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *