صحافیوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

صحافیوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عامل صحافیوں کی نمائندہ تنظیم، کراچی یونین آف جرنلسٹ (کے یو جے ) دستور کے زیر اہتمام جمعہ سے صحافیوں کا کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح جمعہ کو ہوگا۔

پاکستان میں مقبول ترین کھیل کا درجہ رکھنے والے کرکٹ کے مقابلے کراچی پریس کلب کے بیک یارڈ میں منعقد کئے جائیں گے۔

کے یو جے کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف ٹی وی چینلز، اخبارات، نیوز ایجنسیوں کے 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ناک آوٹ سسٹم کے تحت منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنراپ ٹیموں کو انعامات دئے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز یعنی جمعہ کو ہی افتتاحی میچ نجی نیوز چینل، سماء ٹی وی اور فرانسیسی خبررساں ادارے (اے ایف پی) کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کے یو جے ہر سال صحافیوں کے لئے مختلف تفریحی پروگرامز منعقد کرتی ہے اور اس کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *