7 غذائیں جو آپ کے دل کی محافظ بن سکتی ہیں | pakistantribe.com/urdu

7 غذائیں جو آپ کے دل کی محافظ بن سکتی ہیں

ہم اپنی موجودہ زندگی میں جاگنے سے سونے کے دوران مختلف اقسام کی غذائیں استعمال کرتے ہیں ان میں سے کچھ بے فائدہ، کچھ مفید اور کچھ نقصان دہ بھی ہوتی ہیں۔ صحت مند جسمانی مصروفیت نہ ہونے کی وجہ سے بظاہر عام نظر آنے والی یہ غذائیں ہماری مجموعی خصوصا قلبی صحت کے لئے تشویش کی وجہ بن سکتی ہیں۔

اس پس منظر میں لازم ہو جاتا ہے کہ آپ کو کچھ ایسے غذائوں کا لازم علم ہو جو انسانی جسم کے قیمتی ترین حصے یعنی دل کے محافظ کا کردار ادا کر سکیں۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کی جانب سے روزمرہ استعمال کے لئے دستیاب اشیا میں سے ایسی سات غذاؤں کا انتخاب کیا گیا ہے جو آپ کے دل کیلئے حقیقی محافظ کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

دلیہ

اومیگا تھری، پوٹاشیم اور فائبر کے اجزا رکھنے کی وجہ سے دلیہ وہ مفید غذا ہے جو آپ کے دل کی حفاظت کر سکتی ہے۔ یہ صرف دل کو توانا کرنے کے کام ہی نہیں آتی بلکہ پہلے سے موجود کولیسٹرول وغیرہ سے جان چھڑا کر شریانوں وغیرہ میں اس کے دوبارہ جمع ہونے کو روکتی بھی ہے۔

سالمن مچھلی

اگر چہ مچھلی کی یہ قسم عام دستیاب نہیں ہوتی اور نسبتا مہنگی بھی ہوتی ہے لیکن بات دل کی حفاظت کی ہو تو یہ محافظوں کی پہلی صف میں نظر آتی ہے۔ سالمن مچھلی ناصرف بلڈ پریشر (بلند فشار خون) کو کم کرتی ہے بلکہ خون جمنے کے عمل کو بھی روکتی ہے۔ متعدد مواقع پر کی گئی طبی تحقیقات میں یہ بتایا جا چکا ہے کہ سالمن مچھلی کا وقتا فوقتا استعمال دل کے دورے کے خطرے کو ایک تہائی کم کر دیتا ہے۔

مچھلی کی اس قسم میں متعدد ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو ہمارے دل کو توانا رکھنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

زیتون کا تیل

ہم میں سے بہت سارے لوگ زیتون یا اولیو کو مفید تو مانتے ہیں لیکن پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں اولیو کا استعمال معمول کا حصہ نہیں ہے۔ قیمت زیادہ ہونے اور کم دستیابی کے ساتھ اس کے فائدے سے مکمل آگاہ نہ ہونا بھی زیتون کے کم استعمال کے پس پردہ اہم وجہ ہے۔

زیتون نا صرف نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ہے بلکہ دل کے امراض کا شکار ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

اولیو آئل دل کو مضبوط کرنے والے فیٹس رکھتا ہے، یہ جزو دل کو توانائی فراہم کرنے کے علاوہ برے اثرات رکھنے والی چربی کو ختم کرنے میں بھی معاون ہے۔

ڈرائی فروٹس یا نٹس

ہم میں سے بہت سوں کے پسندیدہ نٹس یا ڈرائی فروٹس بھی مختلف امراض کے مقابلے میں دل کے لئے اچھے محافظ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ مونگ پھلی ہو، بادام یا گری والے دیگر خشک پھل یہ سبھی فائبر اور مفید فیٹس کی وجہ سے دل کے لئے مفید ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ یہ اضافے اور غیر مفید چربی اور کولیسٹرول کو ختم کرنے کے کام بھی آتے ہیں۔

دالیں

پاکستان میں عام استعمال ہونے غذا کی یہ قسم بھی دل اور اس کی صحت کے لئے مفید کردار ادا کرتی ہے۔ ہر جگہ دستیاب، مناسب قیمت اور جلد تیار ہو جانے کے ساتھ خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال بھی کچھ مشکل نہیں ہے۔

اومیگا تھری، کیلشیم اور فائبر رکھنے کی وجہ سے یہ دل کے فنکشنز کو بہتر رکھنے میں معاون ہوتیں اور کولیسٹرول سے دفاع کرتی ہیں۔

ٹماٹر

دلچسپ سوال ہے کہ تقریبا ہر کھانے کا حصہ سمجھے جانے والی یہ غذا پھل ہے یا سبزی تاہم اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ یہ ہمارے دلوں کی بہترین محافظ ہے۔لائیکوپن اور وٹامن سی سے مالا مال ٹماٹر دل کے دورے کے امکان کو کم رکھنا اور خون کی روانی کو بحال رکھ کر بلڈ پریشر بڑھنے سے بچانے کے کام آتا ہے۔

ٹماٹر میں موجود الفا اور بیٹا کیروٹین دل کو توانا رکھ کر اسٹروک کے خدشے کو کم رکھنے کے کام بھی آتے ہیں۔

پالک

سبز پتے رکھنے والی یہ خوبصورت مگر عام سی سبزی بہت خاص اثر رکھتی ہے۔ پالک مجموعی طور پر جسم کی تندستی کے لئے مفید ہے۔ آسانی سی دستیاب ہونے کے علاوہ بہت ساری شکلوں میں استعمال کئے جا سکنے کی وجہ سے بھی دل کا یہ محافظ اس قابل ہے کہ اسے دوست رکھتا جائے۔

دل کو کولیسٹرول کے مقابلے کی صلاحیت دے کر پالک دل کے دورے کا خطرہ کم کر دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں