‘سیاہ عورتیں’ جو شاہی خاندانوں سے جڑ گئیں

‘سیاہ عورتیں’ جو شاہی خاندانوں سے جڑ گئیں

کچھ عرصہ قبل یہ خبر بہت سوں کے لئے منفرد لمحہ تھا جب انہیں علم ہوا کہ برطانوی شاہی خاندان کا حصہ اور بادشاہت کے امیدواروں میں چھٹے نمبر پر موجود شہزادہ ہیری نے میگن مرکل سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔

ایک سیاہ فام اور برطانیہ سے باہر کی خاتون ہونے کے ناطے چھتیس سالہ امریکی اداکارہ کے اس نئے رشتے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ تاہم بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ میگن مرکل سے پہلے بھی 9 سیاہ فام خواتین شاہی خاندان میں رشتہ کر چکی ہیں۔ ان خواتین میں سے کچھ کے متعلق تفصیل ذیل میں دی جا رہی ہے۔

آریانا آسٹن بھی ان سیاہ فام خواتین میں سے ہیں جو شاہی خاندان سے رشتے میں کامیاب ہوئیں۔ شہزادہ جوئل میکونن کے ساتھ رشتہ کرنے والی آریانا آسٹن شام میں کسی کلب جانے کے بجائے باہر تفریح کر رہی تھیں کہ وہ شہزادہ یوئل کہلانے والے جوئل میکونین کی نظر میں آئیں۔ افریقن امریکن آسٹن ایتھوپیا کے شہزادے کے سامنے اقرار کرنے سے قبل طویل عرصہ تعلقات کو خفیہ بھی رکھے رہیں۔

سیاہ فام امریکی اداکارہ آریانا آسٹن اپنے مگیتر شہزادے کے ہمراہ | pakistantribe.com/urdu

برطانیہ میں پیدا ہونے والی سیلویا ناگندا کی شادی 1999 میں رونالڈ موویندا موتیبی دوئم سے ہوئی۔ سلویا یوگنڈا کی ایک بادشاہت بوگنڈا کی موجودہ ملکہ ہیں۔

سلویا ناگندا نامی برطانوی خاتون اب یوگنڈا کی ایک بادشاہت کی ملکہ ہیں | pakistantribe.com/urdu

سیاہ فام ایما مککوئسٹن نایجیرئن آئل ٹائیکون لادی جیدسمی اور سوزانا مککوئسٹن کی بیٹی ہونے کے ناطے طبقہ اشرافیہ کا حصہ تو تھیں البتہ کیولن ہنری لیسزلو تھائن سے شادی کے بعد وہ 2013 میں شاہی خاندان کا حصہ بنیں۔

ایما مککوئسٹن کی ان کے شوہر اور کرائے کی ماں کے ذریعے حاصل کردہ بچے ہمراہ تصویر | pakistantribe.com/urdu

2000 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی انجیلا گیسیلا برائون شہزادہ میکسمیلین کی اہلیہ ہیں۔ اپنی شادی کے موقع پر وہ افریقہ سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون تھیں جو شادی کے ذریعے کسی یورپی شاہی خاندان کا حصہ بنیں۔ انجیلا کی جائے پیدائش پاناما بیان کی جاتی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *