گلے ہوئے کیلے پھینکنے سے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں

گلے ہوئے کیلے پھینکنے سے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد: کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سال کے 365 دن مارکیٹ میں موجود رہتا ہے اور یہ واحد پھل ہے جو بچوں سمیت بڑے بھی شوق سے کھا لیتے ہیں اور کوئی نخرے نہیں کرتے، کیلے مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ہیلتھ ڈیسک کو طبی ماہرین سے دستیاب معلومات کے مطابق کیلوں میں وٹامنز فائبر اور قدرتی مٹھاس شامل ہوتی ہے جوکہ صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔

امریکا بھی ان ملکوں میں شامل مانا جاتا ہے جہاں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے متعدد دیگر ممالک کی طرح ہر سال امریکہ میں سیب اور اورنج سے زیادہ کیلے اگائے جاتے ہیں۔

کیلوں کے متعلق عمومی رجحان یہ دیکھا گیا ہے کہ ایک ساتھ بہت سارے کیلے خریدے جاتے ہیں جس کے باعث وہ خراب یا سیاہ ہونے لگتے ہیں۔ کیلوں کا ظاہری رنگ تبدیل ہوتے ہی لوگ یہ سمجھ کے انہیں پھینک دیتے ہیں کہ یہ خراب ہوگئے ہیں۔

طبی ماہرین ان بظاہر خراب کیلوں کے متعلق دلچسپ پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بیشتر لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ یہ برائون دھبے کینسر کو ختم کرنے میں بے حد مددگار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان دھبوں سے برین ٹیومر ہونے کا خدشہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق برائون دھبے والے کیلوں سے نظام مدافعت بھی اچھا ہوتا ہے اس کے علاوہ بھی کیلوں کے کئی سارے فائدے ہیں جو ذیل میں بیان کئے جارہے ہیں۔

ہارٹ برن

کیلوں سے ہر قسم کی تیزابیت ختم ہوتی ہے اور اس سے ہر قسم کی تکلیف سے بھی فوری نجات مل جاتی ہے۔

بلڈ پریشر

کیلے بلڈ پریشر کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں اور یہ دل کا دورہ پڑنے سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

انرجی

کیلوں سے بے پناہ انرجی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ کیلے میں کاربوہائیڈریٹرز کے علاوہ وٹامنز اور منرلز بھی شامل ہوتے ہیں۔ جس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *