رومی کے دیس کو اقبال کے دیس سے یوم جمہوریہ ترکی مبارک – محمد شاکر

رومی کے دیس کو اقبال کے دیس سے یوم جمہوریہ ترکی مبارک – محمد شاکر

اناطولیہ کی سرزمین جس کے ترکان عثمانی ، ترکان تیموری ، ترکان صفوی اور ترکان سلجوقی نے ایشیا یورپ اور افریقہ پر حکومت کی

وہ ملک جہاں دنیا کی ایک نئی تاریخ تحریر ہوئی

قسطنطینہ سے استنبول تک، ایشیائےکوچک سے جدید ترکی تک، نورسی سے اربکان تک اور مندریس سے ایردوان تک عزیمت، ویژن اور ایثار کی ایک عظیم داستان لکھی گئی

یہ راستہ آسان نہیں کھٹن تھا ، ہمت ، جرات اور غیرت نے اسے ممکن بنا دیا

فریڈم فلوٹیلا سے ورلڈ اکنامک فورم تک اس ملک نے ہر لمحے سلیمان ذی شان کی روایت کو زندہ رکھا

آج انقرہ کی حکومت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اقبال رح کی وہ پیشن گوئی پوری ہو رہی ہے کہ
عطا مومن کو پھر درگاہ حق سے ہونے والا ہے ،
شکوہ ترکمانی ذہن ہندی نطق اعرابی

شکوہ ترکمانی کا دور ہے ، اپنی آنکھوں سےسلطان محمد فاتح کے وارثوں کودیکھ رہے ہیں

ذہن ہندی اور نطق اعرابی کا دور ابھی آنا ہے

پھر اسکے بعد اس عمارت کی تکمیل ہو جائے گی جسکی بنیاد ترکوں نے رکھی ہے

اور پھر اسکے بعد امت سے دنیا کی امامت کا کام لیا جائے گا

سازشیں ، پروپیگنڈے ، دھمکیاں ، خطرے اور گرداب بے شک زیادہ ہیں ، تھوڑی سی غفلت امت کو نقصان پہنچا سکتی ہے مگر جب توکل ، جذبہ ، ایمان ، یقین اور عزم ہو تو شکست فتح اور ہار جیت میں بدل جاتی ہے۔

اسی وقت نے تو آنا ہےجسکی طرف رسول اللہ ص نے اشارہ کیاتھا کہ

دمشق کے اندر ہند کے مسلمان اور ترک اہل ایمان یہودیوں کو شکست دینگے۔

بلاگر محمد شاکر پشاور یونیورسٹی کے گریجویٹ، شاعر اور نثر نگار ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *