عثمان شنواری ان فٹ، ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

عثمان شنواری ان فٹ، ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان لیفٹ آرم پیسر عثمان شنواری ان فٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں آج ٹی 20 میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

دوسری جانب توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آج لاہور میں ہونے والے پاکستان سری لنکا تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

پاکستان ٹرائب اردو سروس کے مطابق ٹیم کے اہم کھلاڑی عثمان شنواری سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں پی سی بی کی جانب سے پاکستان او ر سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کا وقت بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق میچ 7 بجے کی جگہ 6 بجے شروع ہو گا۔

میچ کے لئے قومی ٹیم میں متوقع تبدیلیوں کے تحت عمر امین، عامر یامین اور محمد عامر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں: پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرا ٹی ٹونٹی لائیو اسٹریمنگ

قومی ٹیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں تینوں کھلاڑیوں کو موقع نہیں مل سکا ہے جس کے باعث آخری ٹی ٹوئنٹی کیلیے محمد عامر کو شامل کیا جائے گا، جب کہ عمر امین اور عامر یامین کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

عمر امین کے لیے فخر زمان یا احمد شہزاد میں سے کسی ایک کو باہر بٹھانا ہوگا جب کہ عماد وسیم کو آرام دے کر عامر یامین کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ عمر امین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہیں ٹاپ آرڈر میں کھلایا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *