احمد نورانی پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، پاک فوج کا ردعمل

احمد نورانی پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، پاک فوج کا ردعمل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والے صحافی احمد نورانی پر قاتلانہ حملے کے متعلق پاک فوج کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان ٹرائب اردو سروس کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سامنے آنے والے ردعمل میں احمد نورانی پر حملے کی مزمت کی گئی ہے۔

ہفتے کی رات گئے سامنے آنے والے بیان میں پاک فوج نے واقعہ کو بدنظمی پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی کوششوں کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر جاری کردہ پیغام میں پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

احمد نورانی پر اسلام آباد کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد نے خنجروں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں جائے واقعہ پر پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

افسوسناک واقعہ کے بعد پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس کی مذمت کی تھی۔

اسلام آباد میں بھی راولپنڈی، اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے واقعہ کے خلاف احتجاج کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا تھا۔

Shahid Abbasi

Shahid Abbasi is a Founder and Editor of Pakistan's fastest growing indepednent and bilingual news website, pakistantribe.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *