بریکنگ نیوز: سری لنکا کے 8 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ

بریکنگ نیوز: سری لنکا کے 8 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ

شارجہ : پاکستان کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے 8 رنز پر 4 کھلاڑی چوتھے اوور میں پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان کے ساتھ سمارا وکراما نے اننگز کا آغاز کیا۔

عثمان شنواری نے ایک مرتبہ پھر مہمان ٹیم کو پہلے ہی اوور میں جھٹکا دیا اور سمارا وکراما اور نئے آنے والے بلے باز دنیش چندیمل کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دونوں بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھے اوور میں عثمان شنواری نے سری لنکن کپتان کو بھی پویلین کا راستہ دکھا دیا  ۔

پانچویں ون ڈے کے لئے جنید خان کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ فہیم اشرف گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔

سری لنکن اسکواڈ کپتان اوپل تھرنگا، نروشن ڈکویلا، دنیش چندیمل، لہیرو تھرمانے، سدیرا سمارا وکراما، ملندا سری وردانا، تھسارا پریرا، جیفری وینڈرسے، پراسانا، ڈیمونتھا چمیرا اور وشوا فرننڈو پر مشتمل ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم جس عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے وہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز پانچ صفر سے جیت جائے گی، اگر سری لنکن ٹیم کو وائٹ واش نہ کیا تو مایوسی ہوگی۔

تاہم قومی کرکٹ ٹیم پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی سری لنکن ٹیم کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اب تک کے کامیاب بولر اور بابراعظم کامیاب بلے باز ہیں جو ایک مرتبہ پھر بھرپور پرفارمنس دینے کے لئے بے تاب ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *