عرشی خان نے شاہد آفریدی کو نیا نام دے دیا

عرشی خان نے شاہد آفریدی کو نیا نام دے دیا

ممبئی : بوم بوم آفریدی پر سستی شہرت کیلئے سنگین الزامات لگانے والی عرشی خان ایک دفعہ پھر میدان میں آگئیں اور شاہد آفریدی کو نیشنل ٹی وی پر اپنا، محبوب، قرار دے دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق عرشی خان بھارتی ٹی وی کلرز پر چلنے والے متنازعہ پروگرام بگ باس کے سیزن 11 کا حصہ ہیں اور اس میں اپنی اوچھی حرکتوں کی وجہ سے کافی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

پروگرام کے دوران شلپا شندے کی جانب سے عرشی خان سے آفریدی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بگ باس کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے انہوں نے آخری فون کال شاہد آفریدی کو کی تھی جس کا بوم بوم نے کوئی جواب نہیں دیا۔

عرشی خان نے کہا کہ آفریدی کی طرف سے کال کا جواب نہ آنے پر وہ کافی اپ سیٹ ہوئیں۔

شلپا شندے کی جانب سے آفریدی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں عرشی خان نے مزید بات کرنے سے انکار کردیا تاہم انہوں نے اس گفتگو کے دوران آفریدی کو اپنا ’محبوب‘ ضرور قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عرشی خان یہ الزام بھی عائد کرچکی ہیں کہ وہ شاہد آفریدی کے بچے کی ماں بننے والی ہیں ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *