پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع ،ْ وفاقی حکومت نے پالیسی ہدایت جاری کر دی

پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع ،ْ وفاقی حکومت نے پالیسی ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد : پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور وفاقی حکومت نے پالیسی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق 3 اور 4 جی کے بعد اب پاکستانی صارفین 5 جی سروس سے بھی مستفید ہوں گے جس کے لئے باقاعدہ طور پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو 5 جی سروس کا فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی ٹی اے فریم ورک تیار کرکے محدود تجرباتی سروس شروع کرے گی جبکہ اس حوالے سے پاکستان میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

2018 میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 4 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *