سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی آفر، پی سی بی میں کھلبلی

سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی آفر، پی سی بی میں کھلبلی

شارجہ : قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا سے ون ڈے سریز کھیلنے میں مصروف ہے ،ایسے میں گزشتہ روز اہم پاکستانی کھلاڑی کو اسپاٹ فکسنگ کی آفر سے متعلق آنے والی خبر نے پاکستانیوں کو حیران کردیا تھا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو انٹر نیشنل مافیہ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے فوری طور پر پی سی بی حکام کو اس پیشکش سے متعلق آگاہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے سریز سے قبل سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی آفر ہوئی جس پر انہوں نے لاہور میں ڈائر یکٹر سیکیورٹی کرنل اعظم کو پیشکش سے متعلق بتا یا ۔

پی سی بی حکام نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے اور را ت کو جلد اپنے کمروں میں جانے کی ہدایت کردی ۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *