شادی سے پہلے کرینہ کپور سے تعلقات، بالی وڈ اداکار مشکل میں پھنس گئے

شادی سے پہلے کرینہ کپور سے تعلقات، بالی وڈ اداکار مشکل میں پھنس گئے

مبئی: بھارتی اداکار کمال آر خان (کے آر کے) نے کرینہ سے تعلقات کا دعوی کر ڈالا ہے جو انہیں کافی مہنگا پڑ گیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کا لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار اور اداکار کے آر کے نے 10 اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے اور کرینہ کپور کے مابین چار سال تک تعلقات رہے تاہم اُن کے پاس سوائے ایک تصویر کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ لائیو ٹی شو کے دوران اپنے اور کرینہ کے رشتے سے متعلق مزید انکشافات کریں گے۔

کے آر کے کو کرینہ سے مبینہ تعلقات کا دعویٰ مہنگا پڑ گیا کیونکہ کرینہ کے مداحوں کی جانب سے اُن کے اکاؤنٹ کو مستقل رپورٹ کیا گیا جس کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے اُن کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کو ہراساں کرنے کے الزام میں بند کردیا تاہم بھارتی اداکار نے پہلے سے ہی دوسرا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جسے وہ اب استعمال کررہے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *