بیٹی کی جنید صفدر کیساتھ شادی کی جھوٹی خبریں، طلعت حسین کا ایف آئی اے سے رابطہ

بیٹی کی جنید صفدر کیساتھ شادی کی جھوٹی خبریں، طلعت حسین کا ایف آئی اے سے رابطہ

اسلام آباد : معروف اینکر طلعت حسین نے اپنی بیٹی کی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کیساتھ شادی کی جھوٹی خبروں پرایف آئی اے میں شکایت درج کروا دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق چند دنوں سے یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر پرسن طلعت حسین کی بیٹی کی شادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر سے ہونے جا رہی ہے۔

یہ خبر مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد تھی جس پر معروف صحافی نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا جبکہ شکایت درج ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے پنجاب نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

تحقیقات شروع ہونے کے بعد اس جھوٹی خبر کے حوالے سے مختلف ویب سائٹس کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں مختلف صحافیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک مذموم مہم کا آغاز کیا گیا ہے جن میں طلعت حسین کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *