میری بہن کو بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، عائشہ گلالئی

میری بہن کو بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، عائشہ گلالئی

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی باغی رکن عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ میری بہن کو بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

 پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے ایک اور پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

عائشہ گلالئی کا دعوی ہے کہ ناصرف انہیں بلکہ ان کی بہن ماریہ طور کو بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کی متعدد بار کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماریہ طور کو اپنے اسکوائش کے کیرئیر کے دوران متعلقہ لوگوں کی جانب سے کئی مرتبہ ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ماریہ نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنا سفر جاری رکھا۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کر چکی ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *