بلیو وہیل کے بعد ایک اورخطرناک گیم، پاکستانی نوجوانوں کے گروپ کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی کی اطلاعات پر بڑی کارروائی

بلیو وہیل کے بعد ایک اورخطرناک گیم، پاکستانی نوجوانوں کے گروپ کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی کی اطلاعات پر بڑی کارروائی

اسلام آباد: پاکستان میں نوجوانوں کے چار رکنی گروپ کی جانب سے بلیو وہیل گیم کی طرز پر سنیپ چیٹ کے ذریعے خطرناک سر گرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ایف آئی اے نے امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی اطلاع پر فوری تحقیقات کا عمل شروع کرتے ہوئے گروپ کے ایڈمن کا سراغ لگا لیا ،نوجوان اغواء اور زخمی کرنے کا ٹاسک مکمل کر چکے ہیں ۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ایجنسی ایف بی آئی نےپاکستانی نوجوانوں کی بلیو وہیل گیم کی طرز پر سنیپ چیٹ کی کمیونیکیشن کوانٹرسپٹ کرتے ہوئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا تھا ۔

اس اطلاع پر ایف آئی اے نے فوری تحقیقات شروع کرتے ہوئے محکمے کے آئی ٹی ماہرین کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں کے گروپ کا سراغ لگا لیا بلکہ گروپ کے ایڈمن جوہر ٹاؤن کے رہائشی نوجوان سلمان تک بھی پہنچ گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے نوجوان کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا ہے جس سے گروپ میں شامل دیگر نوجوانوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی جارہی ہے۔

گروپ ایڈمن کی جانب سے سنیپ چیٹ کے ذریعے بلیو وہیل گیم کی طرز پر ٹاسک دیا جاتا تھا اور اسی تناظر میں زخمی کرنے اور اغواء کے ٹاسک مکمل کئے جا چکے ہیں جس کی ایک ویڈیو بھی ایف آئی اے نے حاصل کر لی ہے، اس ویڈیو میں ایک نوجوان کو منہ پر کپڑا باندھ کر اس کے ہاتھ پاؤں جکڑ کر گاڑی کی ڈگی میں پڑے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان نویں جماعت کا طالبعلم ہے جس سے یہ سر گرمیاں شروع اور گروپ میں شامل دیگر نوجوانوں کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

سلمان کا کہنا ہے کہ اس نے یہ کام معمول کے مطابق فن کے طور پر کیا ہے، گروپ میں شامل دیگر نوجوانوں کی دانیال ، حماد بیگ اور حسن علی کے نام سے شناخت ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے پر نوجوانوں کی کونسلنگ کرائے جائے گی ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *