جماعت اسلامی نے ممتاز قادری کے بیٹے کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

جماعت اسلامی نے ممتاز قادری کے بیٹے کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد : جماعت اسلامی نے گرنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے  ممتاز قادری، کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کو پیغمبر اسلام ﷺ سے عقیدت کا اظہار کرنے پر حکومت کی جانب سے سزا ملی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاستدانوں میں سے واحد بہادر آدمی ہوں جس نے ممتاز قادری کے جنازے میں شرکت کی اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

سراج الحق نے اعلان کیا کہ ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جماعت اسلامی ممتاز قادری کے بیٹے کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مغرب کے دباؤ میں آکر ممتاز قادری کو پھانسی کی سزا سنائی جبکہ حکومت اس بات سے باخبر تھی کہ ممتاز قادری پیغمبر اسلام ﷺ کا جانثار تھا۔

آئین میں ختم نبوتﷺ پر ہونے والی ترامیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بھی یہ شرمناک کام کیا ہے انہوں نے پاکستان کے دو کروڑ عوام کے جذبات کی توہین کی ہے

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *