حسن علی نے ایک ہی دن میں کرکٹ کے 3 ریکارڈز توڑ ڈالے

حسن علی نے ایک ہی دن میں کرکٹ کے 3 ریکارڈز توڑ ڈالے

ابو ظہبی: پاکستان کے ابھرتے ہوئے مایہ ناز بولر حسن علی آج کل خبروں میں ہیں اور وجہ ہے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے تیسرے میچ میں ان کی شاندار کارکردگی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق حس علی نے میچ میں 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

حسن علی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور وہ تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر مشترکہ طور پر دنیا کے چوتھے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز بھی پا لیا ہے۔

حسن علی نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھاتے ہوئے سابق ہم وطن بولر وقار یونس کا پاکستان کی طرف سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

، حسن علی نے 24ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ وقار یونس نے 27 میچز میں یہ اعزاز پایا تھا۔

فہرست
حسن علی 24

وقار یونس 27

ثقلین مشتاق 28

شعیب اختر/ رانا نوید الحسن 29

 

حسن علی نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، حسن علی نے آئی لینڈرز کے خلاف کیریئر بہترین بولنگ کرتے ہوئے 34 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل 38 رنز کے عوض5 وکٹیں ان کی بہترین بولنگ تھی۔

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سری لنکن باؤلر اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے جنہوں نے 19 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

1اجنتھا مینڈس 19

2 اجیت اگارکر 23

3 مچل میکلینا گہن 23

4 ڈینس للی 24

5 حسن علی 24

6 شین وارن 25
میٹ ہنری 25

8 لین پیسکو 26

9 پیٹرک پیٹرسن 26

کورٹلی ایمبروز 26

حسن علی سال کے لیڈنگ وکٹ ٹیکرز میں بھی شامل یو چکے ہیں۔
حسن علی 40

لائم پلنکٹ 36

راشد خان 36

جیسپرت بھومرا 29

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *