رنبیر کی ساتھ فحش تصاویر پر ماہرہ خان بول پڑیں

رنبیر کی ساتھ فحش تصاویر پر ماہرہ خان بول پڑیں

کراچی: شوبز انڈسٹری کی خاطر اپنی شادی شدہ زندگی کو ختم کر کے ماڈلنگ، ڈراموں اور مقامی و انڈین فلموں میں اداکاری کرنے والی ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ساتھ سامنے آنے والی اپنی فحش تصاویر کا دفاع کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب اردو سروس کو دستیاب معلومات کے مطابق ماہرہ خان اوررنبیر کپورکی چند تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں ماہرہ خان ناہونے کے برابر لباس میں انڈین اداکار رنبیر کپور کے ساتھ رات گئے نیویارک کی سڑکوں پر سگریٹ نوشی کرتی نظر آئی تھیں۔

ماہرہ خان کو مختصر لباس میں انتہائی نازیبا نظر آنے اور سگریٹ نوشی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےکڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

پاکستانی صارفین باالخصوص خواتین سوشل میڈیا یوزرز کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان اور پاکستانی خاتون کو کسی غیرمرد کے ساتھ مختصر لباس میں اس طرح کی حالت میں رہنا اور سگریٹ نوشی کرنا زیب نہیں دیتا۔

پاکستان اور بھارت کی شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے کچھ فنکاروں نے ماہرہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان کی اپنی زندگی ہے وہ جیسا چاہیں لباس پہن سکتی ہیں اورجوچاہیں کرسکتی ہیں کسی کوبھی ان کی نجی زندگی کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں۔

فحش تصاویر پر ماہرہ خان کا موقف

طویل عرصہ تک بحث کی وجہ بننے والے معاملہ پر لب کشائی کرتے ہوئے ماہرہ خان نے اس واقعہ پر ندامت کا اظہار نہیں کیا بلکہ اپنی غلطی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرا ذاتی معاملہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘ کی ٹریلرلانچنگ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں کیا تبصرہ کروں میں بہت زیادہ محتاط رہتی ہوں کیونکہ میڈیا ہر جگہ موجود ہے، تاہم اس واقعے نے بہت کچھ سکھادیا ہے۔

ماہرہ خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ پرائیویٹ اور حقیقی تصاویر تھیں نا کہ کسی فلم کا حصہ۔

اپنے غلط کام کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لڑکے اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں۔

رنبیر اور ماہرہ کے متعلق کہا گیا تھا کہ ان کے تعلقات کی نوعیت محض پیشہ ورانہ سے خاصی ذیادہ ہے جس پر تصویریں سامنے آنے سے قبل دونوں کی جانب سے تردید کی گئی تھی تاہم بعد میں معاملہ کا بالکل دوسرا ہی رخ سامنے آیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *