بیوی کی نرالی منطق | pakistantribe.com/urdu/

بیوی کی نرالی منطق

اس تحریر کا مقصد کسی کی تذلیل یا تضحیک نہیں بلکہ صرف مسکراہٹوں کے چند لمحے کشید کرنا ہے۔ لہذا اسے اسی تناظر میں دیکھا، پڑھا اور سمجھا جائے۔ 

ایک نیا شادی شدہ جوڑا باغ میں ٹہل رہا تھا.، اچانک ایک بڑا سا کتا بھونکتا اور غُراتا ہوا ان کی طرف لپکا، دونوں کو ہی لگا کہ یہ انہیں کاٹ لے گا۔

بچنے کا کوئی راستہ نہ دیکھ کر شوہر نے فوری طور پر اپنی بیوی کو اوپر تک اٹھا لیا تاکہ کتا بیوی کو نہ کاٹ سکے اور کم از کم بیوی تو کتے کے حملے سے بچ جائے۔

کتا بالکل نزدیک آکر رکا، کچھ دیر تو بھونکا اور پھر پیچھے کی طرف بھاگ گیا۔ شوہر نے چین کی سانس لی اور اس امید میں بیوی کو نیچے اتارا کہ بیوی کو آج میری محبت کا یقین ہو گیا ہو گا۔

اس نے سوچا کہ خود کو خظرے میں ڈال کر اپنی رفیقہ حیات کو بچانے کی یہ کوشش شاید بیوی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو لے آئے۔

لیکن اس کی امیدوں پہ پانی پھیرتے ہوئے پائوں نیچے لگتے ہی بیوی چلائی …:

“میں نے آج تک لوگوں کو کتے کو بھگانے کے لئے ڈنڈا مارتے یا پتھر پھینکتے تو دیکھا تھا پر ایسا آدمی پہلی بار دیکھ رہی ہوں جو کتے کو بھگانے کے لئے اپنی بیوی کو بھی پھینکنے کے لیے ????????تیار تھا۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں