عائشہ گلا لئی کے عمرا ن خان پر لگائے گئے الزامات کے پیچھے کیا راز چھپے ہوئے تھے؟ بھانڈا پھوٹ گیا

عائشہ گلا لئی کے عمرا ن خان پر لگائے گئے الزامات کے پیچھے  کیا راز چھپے ہوئے تھے؟ بھانڈا پھوٹ گیا

اسلام آباد : عائشہ گلا لئی کے عمران خان اور پرویز خٹک پر الزامات پر مبنی پریس کانفرنس کے کئی ماہ بعد چو نکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق عائشہ گلا لئی کی پریس کانفرنس کی اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عائشہ گلا لئی کی پریس کانفرنس مسلم لیگ ن کا ایک منظم منصوبہ تھا اور اس پریس کانفرنس سے قبل خاتون رکن قومی اسمبلی کو خواتین کی مخصوص نشست کی مکمل یقین دہانی کرا دی گئی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلا لئی مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام سے مکمل رابطے میں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق عائشہ گلا لئی کے لگائے گئے الزامات کی حقیقت یہ ہے کہ ناقص کارکردگی پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے انھیں بری طرح ڈانٹ ڈپٹ کی تھی۔

یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کا نام استعمال کرکے صوبائی وزراءسے اپنے کام نکلوائے تھے اور اس بات پر بھی کپتان کافی برہم تھے۔

عائشہ گلا لئی نے جب پرویز خٹک سے فنڈز مانگے تو انھوں نے صاف انکار کر دیا اور پھر انھوںنے این اے ون پشاور کی نشست کےلئے عمران خان سے ٹکٹ کی بات کی تو عمران خان نے انھیں کہا تھا کہ پچھلے ڈیڑھ برس سے آپ کو اسمبلی میں نہیں دیکھا گیا۔

آپ کی کارکردگی صفر ہے، ٹکٹ کس بات کا دے دوں آپ کو جس پر مسلم لیگ (ن) نے خاتون رکن قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور پریس کانفرنس کی کہانی تیار کی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *