ایشوریا رائے ہالی وڈ پروڈیوسر کی درندگی کا شکار ہونے سے بچ گئیں

ایشوریا رائے ہالی وڈ پروڈیوسر کی درندگی کا شکار ہونے سے بچ گئیں

ممبئی : بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کی سابق منیجر سیمون شیفیلڈ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین نے ہالی وڈ کی دیگر اداکاراں کے ساتھ ایشوریا رائے کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم ایشوریا ہاروی کا شکار ہونے سے بچ گئیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق گزشتہ کئی روز سےہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین اداکاراں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

ہاروی پرکئی اداکاراں نے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں جن میں ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجلینا جولی، گیونتھ پالٹرو اور جینیفر لورینس بھی شامل ہیں۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہاروی نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا اور ان کا ہاروی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا رہا تھا۔

ہاروی پر جنسی حملے کے الزامات عائد کرنے والی کئی خواتین اس وقت اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں ہونے کے ساتھ کم عمر بھی تھیں لہذا وہ پروڈیوسر کے اس غیر اخلاقی اقدام کے خلاف آواز نہ اٹھا سکیں۔

ہاروی کی حرکتیں صرف ہالی وڈ تک محدود نہیں رہیں بلکہ ان کی درندگی بالی ووڈ تک بھی پہنچ چکی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *