فوج معیشت پر تبصروں سے گریز کرے، احسن اقبال

فوج معیشت پر تبصروں سے گریز کرے، احسن اقبال

واشنگٹن: وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ کے متعلق کہا ہے کہ انہیں معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف کی جانب سے معیشت پر تبصروں کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں جب کہ آئی ایم ایف پروگرام پر جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

جمعہ کو سامنے آنے والے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں معیشت بہت بہتر ہے جب کہ ملک میں توانائی کے منصوبوں اور بجلی کی فراہمی سے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے درآمدات پر دباوٴ پڑا ہے مگر قابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پر عمل ہو رہا ہے، ٹیکسوں کی وصولی میں دو گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے جب کہ سیکیورٹی آپریشنز کے لئے بھی وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔

یاد رہے رہے کہ 2 روز قبل ایف پی سی سی آئی اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے کراچی میں سیمینار ہوا تھا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی خطاب کیا تھا۔

اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے بیان سامنے آیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “فوج معیشت پر تبصروں سے گریز کرے، احسن اقبال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *