بریکنگ نیوز: اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستانی سیاست میں کیا تبدیلی آنے والی ہے؟ چوہدری نثار کیا دھماکہ کرنے والے ہیں؟

بریکنگ نیوز: اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستانی سیاست میں کیا تبدیلی آنے والی ہے؟ چوہدری نثار کیا دھماکہ کرنے والے ہیں؟

لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان آج (جمعرات) کو کسی بھی وقت پریس کانفرنس کریں گے جس میں قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے بات ہو سکتی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر بہت بڑی ہلچل مچی ہوئی اور اگلے 48 گھنٹے میں بہت بڑا دھماکہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج (جمعرات کو) کسی وقت پریس کانفرنس کریں گے اور پریس کانفرنس سے پہلے مسلم لیگ ن کے اندر اپنے ہم خیالوں سے ملاقاتیں کریں گے کیونکہ وہ حتمی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں اور یہ مسلم لیگ کے اندر قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو 41 ایم این ایز پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں اور 41 نالاں بیٹھے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنے حلقوں کیلئے فنڈز وصول کرنے کے چکر میں بیٹھے ہیں۔

چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا کہ اگلے 48 گھنٹے مسلم لیگ ن کے حوالے سے بہت اہم ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن نے بیک وقت چار محاذ کھول لیے ہیں جس کے بعد ان کے پاس اب آپشنز ختم ہوچکے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *