قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان : سیشن عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس میں مفتی عبدالقوی شامل تفتیش نہیں ہو رہے جس پر عدالت نے ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے بدھ کو ایک درخواست دائر کی تھی لیکن اس پر سماعت نہیں ہوئی جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ مشہور ماڈل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو ان کے بھائی وسیم نے نشہ آور دوا دے کر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *