ٹریفک حادثے کے ذمہ دار مجرم کو عدالت کی انوکھی سزا

ٹریفک حادثے کے ذمہ دار مجرم کو عدالت کی انوکھی سزا

کراچی: کراچی کی ایک عدالت نے ایک مجرم کو ایک سال تک پلے کارڈ اٹھا کر روڈ پر کھڑے ہونے کی سزا سنا دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق عدالت فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرم ہر جمعہ کو دو گھنٹے قائدِ اعظم کی رہائش گاہ کے پاس کھڑا رہے گا اور اس کے پلے کارڈ پر، احتیاط کیجیے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا جان لیوا ہے، تحریر ہو گا۔

عدالت نے اس انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کو مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2015ء میں قاسم اور اسلام نامی افراد نے سابق صدر پرویز مشرف کے پروٹوکول میں موجود پولیس اہلکار کو ٹکر ماری تھی۔

عدالت نے قاسم کو سزا کا حکم دیا جبکہ محمد اسلام کو بری کر دیا ہے، مقدمے کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ شعیب الہی نے سنایا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *