بہاولنگر: درندہ صفت نوجوان نے 3 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہاولنگر: درندہ صفت نوجوان نے 3 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہاولنگر: بہاولنگر کے نواحی علاقے سورج گنج کے میں 3 سالہ معصوم بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے سورج گنج میں درندہ صفت نوجوان نے اپنے پڑوس میں رہنے والی تین سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی علیزہ فاطمہ کی حالت غیر ہوگئی غیر ہونے پر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بچی کے لواحقین نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *