جزیرہ ، جہاں چھٹیوں کا شرمناک ترین پیکج دیا جاتا ہے

جزیرہ ، جہاں چھٹیوں کا شرمناک ترین پیکج دیا جاتا ہے

بوگوٹا : حکومتیں اپنے ممالک میں سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے سیاحوں کوکئی طرح کی سہولیات دیتی ہیں لیکن جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا کی ایک فرم نے اس مقصد کے لیے سیاحوں کو ایسی شرمناک پیشکش کر دی ہے کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق فرم نے سیاحوں کو کولمبیا کے شہر کارٹیجیناکے ساحل پر چھٹیاں منانے کی ترغیب دینے کے لیے اعلان کیا ہے کہ جو شخص اس ساحل پر چھٹیاں منانے آئے گا اسے کثیر مقدار میں کوکین، مفت شراب اور جسم فروش خواتین کے ساتھ لامحدود جنسی عمل کی سہولیات دی جائیں گی۔

’گڈ گرلز کمپنی نامی اس فرم نے دو اشتہاری ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں مردوں کو شراب، کوکین اور جسم فروش خواتین کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس جگہ کو ’جنسی آئی لینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

فرم اس کی ویب سائٹ کے ذریعے بکنگ کرنے والے پہلے 30سیاحوں کو یہ شرمناک سہولیات مہیا کرے گی۔

یہ لوگ 24سے 27اکتوبر تک وہاں تین چھٹیاں گزار سکیں گے اور ان 30مردوں کی تفریح طبع کے لیے 60جسم فروش خواتین وہاں موجود ہوں گی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *