بہاولپور: ڈاکٹر نے مریضہ کے ڈلیوری آپریشن کی فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی

بہاولپور: ڈاکٹر نے مریضہ کے ڈلیوری آپریشن کی فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی

لاہور: بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے اسپتال میں مسیحاؤں کا گھناؤنا کارنامہ، مریضہ کے ڈلیوری آپریشن کی موبائل سے فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں نام نہاد مسیحا نے موبائل فون سے ڈلیوری آپریشن کی فوٹیج بنائی،ویڈیومیں آپریشن کی منتظر دوسری مریضہ بھی چادر اور پردے کے بغیر دکھائی دی۔

ڈاکٹرز نے نا صرف اس منظر نامے کو فلمایا بلکہ سوشل میڈیا پر اس فوٹیج کو اپ لوڈ کر کے مسیحائی کے تقدس کو پامال کیا جو اس پیشے کی اخلاقی اقدار اور مشرقی روایات پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل منڈی بہاء الدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے۔

حکومت پنجاب نے کمیٹی بھی بنائی تاہم تاحال کوئی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی، دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے دوران آپریشن ڈلیوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ کئے جانے کے معاملے پر صوبائی وزیر صحت کے بعد بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور آپریشن کے دوران ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ میں خاتون کے آپریشن کی ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور آپریشن کے دوران ویڈیو بنانےاور وائرل کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

اس سے قبل صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے احمدپور شرقیہ کے اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ پنجاب سے واقعہ کی فوری رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *