سردیوں میں گھر ، دفتر کو گرم رکھنے پر خرچ ہونے والی بھاری رقم ایسے بچائیں

سردیوں میں گھر ، دفتر کو گرم رکھنے  پر خرچ ہونے والی بھاری رقم ایسے بچائیں

اسلام آباد: موسم سرما میں شہری علاقے ہوں یا دہی ہر جگہ گھر اور دفتر کو گرم رکھنے پر بھاری رقم خرچ ہوتی ہے، اس اضافی خرچ کا احساس تو ہوتا ہے لیکن گیس بل کا بڑھ جانا اس کے متعلق درست اندازہ کرنے میں بھی کام آتا ہے، اگر آپ کے گھر یا دفتر میں قدرتی گیس کا کنکشن نہیں اور ایندھن کی ضرورت کے لئے آپ گیس سیلنڈر یا کوئی اور ذریعہ استعمال کرتے ہیں تو یہ خرچ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔

پاکستان ٹرائب اردو سروس کے لائف اسٹائل ڈیسک کی جانب سے ذیل میں کچھ ایسی مفید ٹپس آپ سے شئیر کی جا رہی ہیں جن پر عمل کر کے آپ گھر یا دفتر کو گرم رکھنے پر خرچ ہونے والی بھاری رقم سے بچ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس حوالے سے کارپٹ اہم رول ادا کر سکتے ہیں جو سردی سے بچاو کے ساتھ گھر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

کارپٹ اور ان کے نیچے بچھائی جانے والی مختلف اشیاء نا صرف فرش کے ٹھنڈے پن سے بچاتے ہیں بلکہ یہ چیزوں کی اکھاڑ پچھاڑ سے پیدا ہونے والی آوازوں کو بھی کم کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کارپٹ کے ساتھ انڈرلے یا زیرکارپٹ سامان کا استعمال ناصرف خاموشی پیدا کرتا، پاؤں کو نرمی کا احساس دلاتا بلکہ گھر کو گرم رکھنے میں بھی معاون رہتا ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کی جمع کردہ تفصیلات کے مطابق ماہرین 4 مختلف اقسام کے زیرکارپٹ مواد کو گھر یا دفتر گرم رکھنے کے لئے بہتر مانتے ہیں۔

پولییوریتھین: ری سائیکلڈ فوم سے تیار کئے جانے والے یہ زیر کارپٹ مختلف سائز اور کوالٹی میں دستیاب ہیں، یہ گھر کے ماحول کو گرم اور آواز کو کم سے کم رکھتے ہیں جس کی وجہ سے گھر میں سکون کا احساس رہتا ہے۔

ربڑ: کارپٹ کے نیچے ربڑ بچھانے سے نا صرف کارپٹ کی زندگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ گھر کو گرم رکھنے کا ذریعہ بھی ہے جس سے سردیوں میں گھر کو گرم رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر آنے والے خرچ میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ووفل: کارپٹ کے نیچے بچھائے جانے والی اس شیٹ کو ووفل پیٹرن بھی کہا جاتا ہے، اس شیٹ میں ہوا کے بلبے بنے ہوتے ہیں جو کارپٹ کو نرم رکھنے کے علاوہ گھر کو گرم رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

لو تھرمل ریسسٹنس: یہ زیر کارپٹ ان گھروں کیلئے نہایت موزوں ہیں جہاں گھر کو گرم رکھنے کیلئے پہلے سے انتظامات موجود ہوتے ہیں کیونکہ یہ زیر کارپٹ گرمی کو گھر میں پھیلنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ زیر کارپٹ بہت زیادہ مہنگے نہیں اور آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں جبکہ یہ گھر کے ماحول کو گرم اور فرش کو نرم رکھتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *