میں یہ شرمناک سین ہر گز نہیں کروں گا، سلمان خان

میں یہ شرمناک سین ہر گز نہیں کروں گا، سلمان خان

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے اپنے بالی ووڈ کرئیرمیں ہرطرح کا کردارادا کیا لیکن وہ انڈسٹری میں کسی بھی کردار کے حوالے سے کوئی نہ کوئی اصول ہدایتکارکے سامنے رکھتے ہیں تاہم اب اگلی فلم میں اداکار نے بے باک مناظرکی عکسبندی سے صاف انکار کردیا

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے کچھ عرصہ قبل ہی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اب وہ کسی بھی فلم میں منفی کردار سمیت بے باک مناظر کی عکسبندی نہیں کرائیں گے۔

اسی حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کے لیے بھی کسی بھی قسم کے بے باک مناظر کی عکسبندی سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم مزاح پر مبنی ہونی چاہیے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم کے ذریعے وہ مداحوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ فلم ایسی ہوکہ دیکھنے والے فلم دیکھنے کے دوران بے چین ہوجائیں یا اس میں ایسے کوئی مناظرنہ ہوں جو فیملی کے ساتھ نہ دیکھے جاسکیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان نے فلم کا ایک سین بھی کٹوادیا جس میں منشیات بھی دکھائی جاتی کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ بچے یا نوجوان منشیات کی جانب راغب ہوں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *