بھارت میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر حملہ

بھارت میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر حملہ

نئی دہلی : بھارتی انتہاپسندوں کو انڈین ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 میچ میں بدترین شکست برداشت نہ ہوئی اور میچ کے بعد ہوٹل کی جانب جانے والی آسٹریلین ٹیم کی بس پر حملہ کر ڈالا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جیسن بہرن ڈروف کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارت کو دوسرے ٹی20 میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1 برابر کردی۔

بھارتی انتہاپسندوں سے یہ بدترین شکست برداشت نہ ہوئی اور میچ کے بعد اسٹیڈیم سے ہوٹل واپسی پر آسٹریلین ٹیم کی بس کو نشانہ بنا ڈالا۔

آسٹریلین اوپنر ایرون فنچ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہوٹل واپسی پر ہماری بس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے ہم بہت خوفزدہ محسوس کر رہے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر شئیر کردہ اس تصویر میں شیشے کو ٹوٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے ۔ اپنے ساتھی کھلاڑی کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے فنچ کی ٹویٹ کو ڈیوڈ وارنر نے ری ٹویٹ اور گلین میکس ویل نے لائک کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ گوہاٹی کے برساپارا اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا انٹرنیشنل میچ تھا اور پہلے ہی میچ میں اس واقعے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ کارروائی متوقع ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کے قوانین کے مطابق فیصلہ کیا گیا تو انڈیا کا شہر گوہاٹی مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سے محروہم ہو سکتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *